ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ؛ ایرانی خواتین قازقستان کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی ہینڈبال قومی ٹیم نے ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں میں اپنے پہلے میچ میں قازقستان کیخلاف شکست کھائی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی ہینڈبال قومی ٹیم، منگل کے روز کو ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے مقابلوں کے سلسلے میں اپنے پہلے میچ میں قازقستان کیخلاف میدان میں اترگئی جس نے 30-24 نتیجے سے شکست کھائی۔

آج ایک اور میچ میں بھارت نے ازبکستان کیخلاف 31- 32 کے غیر متوقع نتیجہ کیساتھ کامیابی حاصل کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی خواتین کی ہینڈبال قومی ٹیم، جمعرات کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ 16 ویں ایشین یوتھ ہینڈ بال چیمپئن مقابلوں کا 7 سے 14 مارچ تک قازقستان کی میزبانی میں انعقاد کیا جاتا ہے اور اس ایونٹ میں سرفہرست دو ٹیمیں سلووینیا کی میزبانی میں ہونے والی 2022 ورلڈ ہینڈ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .